لاطینی امریکا میں لیبیا اور شام جیسی جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ:
نیوزنور26 جنوری/ وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکا میں لیبیا اور شام جیسی جنگ کے کسی سینیریو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
نیوزنور26 جنوری/ وینزوئیلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے کہا کہ جن ملکوں نے اپوزیشن لیڈر کو وینزوئیلا کا عبوری صدر تسلیم کیا ہےوہ امریکی حکم کی پیروی کر رہے ہیں-
انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکا میں لیبیا اور شام جیسا کھیل نہیں کھیلا جاسکے گا تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کے مخالفین کی جانب سے ملک میں لڑائی کا امکان ہے اور وہ کرائے کے مسلح افراد کو استعمال کر سکتے ہیں-
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وینزوئیلا لاطینی امریکا کے ان ملکوں میں سے ہے جو امریکا کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ہے اور اسی وجہ سے وینزوئیلا کو امریکا کی اقتصادی پابندیوں اور واشنگٹن کی طرف سے فوجی کاروائیوں کی دھمکیوں کا سامنا رہتا ہے-
- ۱۹/۰۱/۲۶