نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ملائیشیا کے وزیراعظم :

نیوزنور26 جنوری/ملائیشیا کے وزیراعظم نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور آزادی کے لیے جاری مزاحمت کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے ٹیلیفون پراسلامی تحریک مقاومت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کویقین دلایا کہ کولالمپور فلسطینی قوم کی جدو جہد آزادی اور مسلمہ حقوق کی حماری جاری رکھے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو مجرم ریاست قرار دیتا ہے اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کے عزام کا اعادہ کرتا ہے۔

ادھر غزہ میں حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کےوزیراعظم اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دو طرفہ تعلقات ، حماس اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور قضیہ فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مسلمہ حقوق کی حمایت پر ملائیشیا کی حکومت، قوم اور وزیراعظم مہاتیر محمد کے موقف کو سراہا۔

اسماعیل ھنیہ کہا کہ ملائیشیا کا کولالمپور میں ہونے والے پیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے کو جرات مندانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے رواں سال جون میں ہونے والے بین الاقوامی پیراکی کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی