نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یورپ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ چاہتا ہے

دوشنبه, ۲۸ می ۲۰۱۸، ۱۲:۲۷ ب.ظ


جرمن سفیر:

 نیوزنور28مئی/سلطنت عمان میں تعینات جرمنی کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کا تسلسل جاری رکھنے اور اس سمجھوتے کی مضبوطی کے لئے ایک مؤثر میکنزم بنانے کی خواہاں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں تعینات جرمنی کے سفیر ’’تھامس فریڈرک شنائیڈر‘‘نے عمانی دارالحکومت مسقط میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد رضا نوری شاہرودی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کا تسلسل جاری رکھنے اور اس سمجھوتے کی مضبوطی کے لئے ایک مؤثر میکنزم بنانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے  کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک مؤثر میکنزم پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے یورپی یونین اور ایرانی فریق کے ساتھ تعاون کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

ایران جوہری معاہدے سےعلحیٰدگی سے متعلق ڈونالڈ ٹرمپ کے یک طرفہ اقدام کا ذکر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے بعض ممالک کی جانب سے عالمی معاہدوں اور قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ عالمی جوہری ادارہ11 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے لہذا ایران اس معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی