لبنان میں اسرائیلی ایجنٹ کی گرفتاری ایک غیر معمولی کامیابی ہے
تحریک حماس:
نیوزنور26 جنوری/لبنان میں اسلامی تحریک مقاومت "حماس" کے مندوب نے کہا ہے کہ حماس کے لبنانی ریاست اور اس کے تمام اداروں کے ساتھ خوش گوار تعلقات قائم ہیں اور حماس لبنان کی سلامتی اور خود مختاری کی حامی اور بیروت کے اندرونی امور میں مداخلت سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق القدس ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عبدالھادی نے کہا کہ لبنان میں انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرکے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے صہیونی دشمن کے جاسوس کی گرفتاری سے لبنان میں موساد کے لیے کام کرنے والے دوسرے جاسوسوں اور ایجنٹوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے درمیان تعلقات شام کی صورت حال کی وجہ سے تعلقات متاثر ہوئے تھے مگر ہم ایک بار پھر ماضی کی طرف پلٹ رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں بہ تدریج بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کا دشمن صرف اسرائیل ہے۔