نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مرضیہ ہاشمی:

نیوزنور26 جنوری/پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ میں ان کے عقید ے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی نے جنہیں امریکہ نے 11 دن قید رکھنے کے بعد کل رہا کیا تھا ایسوشیٹیڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ صحافت اور ان کا عقیدہ ہے۔

مرضیہ ہاشمی نے اپنی اس گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے نعرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ امریکی صدر کی جانب سے دوبارہ امریکہ کو عظیم بنانے کے نعرے کا کیا مطلب ہے ہاں اگر ان کا مطلب ہر روز انسانی حقرق کی زیادہ سے زیادہ پامالی اور عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا ہوتو یہ میرے خیال میں امریکہ کے باعظمت ہونے کے بالکل خلاف ہے۔

مرضیہ ہاشمی نے کہاکہ حقایق کو روشناس کرانے پر میرا ایمان ہے اور مظلوموں کی داد رسی اس وقت ہو سکتی ہے جب بڑی طاقتوں کی پالیسیوں میں دوغلا پن کا عنصر نہ ہو۔

امریکی جیل سے رہا ہونے کے بعد پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی نے دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ت کہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی نے پریس ٹی وی کی اینکر اور معروف صحافی مرضیہ ہاشمی کو تیرہ جنوری کو بغیر کسی الزام کے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ اپنے گھر والوں سے ملنے کے لئے امریکا پہنچی تھیں ۔امریکا میں ان کی حراست پر پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں سرانجام واشنگنٹن کی فیڈرل کورٹ نے گیارہ دن کے بعد انہیں آزاد کردیا اور یہ اعلان کیا کہ ان پر کوئی الزام نہیں ہے مرضیہ ہاشمی امریکی ریاست کلوراڈو میں پیدا ہوئیں ۔انھوں نے صحافت میں اپنی تعلیم مکمل کی اور نوجوانی میں ہی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) سے متاثر ہوکراسلام قبول کیا اور ایران آگئیں۔

ان کا پہلا نام میلانی فرینکلن تھا اور اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام مرضیہ ہاشمی رکھ لیا ۔ وہ ایران کی نیوز چینل پریس ٹی وی سے وابستہ ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی