نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

نیوز نور 28مئی/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار وسرگرم سیاسی کارکن نے کہا ہے کہ  حکومت واشنگٹن نے غاصب صیہونی رژیم کو نہتے  اورمظلوم فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل عام جاری رکھنے کا  گرین سیگنل دیا ہوا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مک نیپر‘‘نے کہاکہ حکومت واشنگٹن نے غاصب صیہونی رژیم کو نہتے  اورمظلوم فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل عام جاری رکھنے کا  گرین سیگنل دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے درمیان برطانیہ اورامریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھنے کیلئے غاصب صیہونی رژیم کی پشت پناہی کی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس قابض رژیم کومغربی طاقتوں خاص کر برطانیہ ،امریکہ اورفرانس کی طرف سے جاری حمایت انتہائی شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ  فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں کی طرف سے  غزہ پٹی میں ملین مارچ کے آغاز سے اب تک 65 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ کئی ہزار کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر انسانی حقوق عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ پٹی میں حق واپسی کیلئے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام فوری طور پربند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر جو کچھ ہورہا ہے  ناقبل قبول ہے صیہونی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اورانکا وحشیانہ قتل عام بند کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ غزہ پٹی میں صیہونی فوج  فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے بین الاقوامی انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی