نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر :

 نیوزنور25جنوری/ ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر نے پریس ٹی وی کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی رہائی پر دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے امریکہ عالمی رائے عامہ کے دباؤکی وجہ سے مرضیہ ہاشمی کو رہا کرنے پر مجبور ہوا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر پ’’یمان جبلی‘‘ نے پریس ٹی وی کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی رہائی پر دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کے دباو کی وجہ سے مرضیہ ہاشمی کو رہا کرنے پر مجبور ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کے موضوع نے ثابت کردیا کہ امریکہ میں رائے عامہ کو آگاہی اور بیداری کی ضرورت ہے تاکہ امریکی حکومت گرفتار افراد کو رہا کرنے پر مجبور ہو۔

پیمان جبلی نےمزید کہا کہ مرضیہ ہاشمی  کی رہائی آزاد ذرائع ابلاغ من جملہ پریس ٹی وی اور العالم  کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیومینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو 13جنوری کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکہ پہنچی تھیں۔

ایف بی آئی نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد واشنگٹن منتقل کر دیا ایف بی آئی نے مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کرتے ہی ان کے ہاتھ پیر زنجیروں سے باندھ دیئے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ مسلمان ہیں زبردستی ان کا حجاب اُتار لیا اور انہیں حلال کھانا پیش کرنے کے بجائے حرام کھانا دیا
ایران کے پریس ٹی وی کی امریکی نژاد اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر سے آزاد منش انسانوں کے مظاہروں کے بعد بالآخرہ 11 دن کی جبری قید کے بعد امریکی حکومت انہیں آزاد کرنے پر مجبور ہوئی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی