نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


وینزویلا کے صدر:

 نیوزنور25جنوری /ونیزو یلا کے صدر نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکہ کے تمام سفارتی عملے کو 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ونیزویلاکے صدر’’ مادورو‘‘ نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکہ کے تمام سفارتی عملے کو 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

انہوں  نے حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے سفارتی تعلقات منقطع کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وینزویلا میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جب کہ فورسز اور اپوزیشن کارکنان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

وینزویلین صدر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ اس سرزمین کے لوگ اس کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ قانونی صدر نیکولس مدورو نے اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 جنوری سے اپنی دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی