اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی میں کوئی گنجائش نہیں
جمعه, ۲۵ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۶ ب.ظ
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان:
نیوزنور25جنوری/پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ’’ڈاکٹر فیصل‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
امریکی سنیٹئرکے دورہ پاکستان سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سنیٹئر لنزے گراہم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی بات کی ہےجسکا فی الحال کوئی تاریخ یا شیڈول نہیں ہےکیونکہ ایسی ملاقاتوں کے لیے بہت تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔