امریکہ وینزویلا میں بغاوت کی حمایت کرنے سے باز رہے
امریکی سنیٹئربرنی سینڈرس:
نیوزنور25جنوری/ایک سینئر امریکی سنیٹئر نے ٹرمپ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وینزیلا میں صدر نیکولس موڈرو کے خلاف ہورہی بغٖاوت کی کوششوں کی حمایت نہ کریں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’برنی سینڈرس‘‘نے ٹرمپ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وینزیلا میں صدر نیکولس موڈرو کے خلاف ہورہی بغٖاوت کی کوششوں کی حمایت نہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ وینزویلا میں شفاف انتخابات کی حمایت کرے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو ماضی کی غلطیوں سے سبق لےکر وینزویلا میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
اس سے قبل وینزویلا کے صدر نیکولس موڈورو نے ایک بیان میں کہاکہ اب امریکہ کےساتھ سفارتی تعلقات جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کےساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے حزب اختلاف لیڈر کو عبوری صدر تسلیم کرنے ردعمل میں کیاگیا ہے۔
موڈورو نے کہاکہ ان کی حکومت نے امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑ دیے ہیں اورامریکی سفارتی عملے کو 72گھنٹوں کے اندراندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صد رنے بدھ کے روز وینزویلا کے حزب اختلاف لیڈ رخوان گواڈوکو وینزویلا کے عبوری صدر کے طورپر تسلیم کیاتھا۔
- ۱۹/۰۱/۲۵