غاصب صیہونی رژیم فلسطینی قیدیوں کے خلاف بربریت فوری طور بند کرے
اسلامی تعاون تنظیم:
نیوزنور25جنوری/اسلامی تعاون تنظیم نےفلسطینیوں کے قیدیوں کے خلاف اسرائیلی برابریت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اسرائیل کے مکروہ چہرے کو دنیا کےسامنے بے نقاب کرتی رہےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نےفلسطینیوں کے قیدیوں کے خلاف اسرائیلی برابریت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اسرائیل کے مکروہ چہرے کو دنیا کےسامنے بے نقاب کرتی رہےگی۔
بیان میں کہاگیا کہ اوآئی سی اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہےگی۔
بیان میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کو روکنے میں کردارادا کرے۔
بیان میں دنیا بھر کی حکومتوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فلسطینیوں قیدیوں کےساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کے تحت سلوک کیاجائے۔
واضح رہے کہ فلسطینی زندانوں میں چھ ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں 52خواتین 270بچے اور 06فلسطینی قانون ساز شامل ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۲۵