نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جیمز پیٹراس:

نیوز نور 28مئی/امریکی شہر نیویارک میں مقیم  ایک معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا انتہاپسندانہ نظریہ امریکہ کو چین کےساتھ خوفناک جنگ کی اوردھکیل رہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’جیمز پیٹراس‘‘نےایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  جنوبی بحریہ چین میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی  اور نقل وحرکت کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کا انتہاپسندانہ نظریہ امریکہ کو چین کےساتھ خوفناک جنگ کی اوردھکیل رہا ہے۔

چین نے اپنے ایک سخت بیان میں واشنگٹن پر الزام عائد کیا  ہے کہ اس نے متنازعہ جزائر کے قریب جنگی بحری جہاز بیجھ کر چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

بیجنگ کے مطابق جنوبی بحریہ چین کا اٹوٹ انگ ہے اور علاقے میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی  سنگین سیاسی اورفوجی اشتعال انگیزی ہے۔

جیمز پیٹراس نے کہاکہ ٹرمپ کی صدارت میں حکومت واشنگٹن نے چین کے خلاف انتہاپسندانہ مؤقف اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی بحریہ چین میں امریکی جنگی جہازوں کی نقل وحرکت ایک خوفناک جنگ کا ذریعہ بن سکتی ہے جو پورے ایشیا،مشرق وسطیٰ اوردیگر علاقوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ اس طرح کے اقدام سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ چین کےساتھ  تعلقات مزید مضبوط کرنے کےواشنگٹن کے دعوے پوری طرح جھوٹے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بیجنگ نے جنوبی بحریہ چین کے علاقوں پر  اپنے حق کو ملک کی ناقابل اعتراض خودمختاری قراردیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے اس حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ جس میں کہاگیا کہ امریکہ چین کی  خطے کے متنازعہ علاقوں پر علمداری کو روکےگا۔

ادھر بحر الکاہل میں امریکی بحری بیڑوں کی جانب سے  شائع کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ علاقے میں نقل وحرکت کی آزادی کے حوالے سےامریکہ جنوبی بحریہ چین میں معمول کی فوجی مشقیں کرتا رہتا ہے  اورآئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی