ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت مخالفین کوکچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے
جمعیت الوفاق بحرین کے نائب سیکرٹری جنرل:
نیوزنور25جنوری/بحرین کی حزب اختلاف جماعت جمعیت الوفاق کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جو لوگ آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی ذہنیت سے آگاہ ہیں ان کیلئے الواد سوسائٹی کے خلاف آل خلیفہ رژیم کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ حسین الدہائی‘‘نےکہاکہ جو لوگ آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی ذہنیت سے آگاہ ہیں ان کیلئے الواد سوسائٹی کے خلاف آل خلیفہ رژیم کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت مخالفین کو نابود کرنے اور ان کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ الواد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھےگی کیونکہ اس کا ایک قومی ویژن اوریجنڈا ہے۔
انہوں نے کہاکہ الواد، الوفاق اور العمل کو تحلیل کرنے کے اقدام سے آل خلیفہ کا ظالمانہ اورمکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۲۵