اسرائیلی جاسوس اورداعشی دہشتگرد عراق میں امریکی فوجی بیسز پر تعینات ہیں
عراقی سیکورٹی ماہر:
نیوزنور25جنوری/عراق کے ایک سیکورٹی ماہر نے ملک میں اثرورسوخ بڑھانے کی واشنگٹن کی کوششوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی بیسز میں اسرائیلی جاسوس اورداعشی دہشتگرد موجود ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عربی نیوز ایجنسی المعلومہ کےساتھ انٹرویو میں ’’حافظ علی بشارا‘‘نے ملک میں اثرورسوخ بڑھانے کی واشنگٹن کی کوششوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی بیسز میں اسرائیلی جاسوس اورداعشی دہشتگرد موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق میں اپنے اثرورسوخ کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے اوراس لئے اس نے بغداد کےجنوبی علاقوں میں اپنے کئی ہزار فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی فورسز کو باخبرذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ امریکہ روزانہ کی بنیاد پر عراق میں اپنی فوجیوں کی تعینات میں اضافہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق میں اپنی فوجی بیسز میں کسی بھی عراقی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دےرہا۔
انہوں نے کہاکہ ان بیسز میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور سرگرم داعشی دہشتگردوں کو پناہ دی جارہی ہے۔
اسی طرح کےبیان میں ہفتے کےروز عراقی سینئر قانون ساز کریم علوی نے انکشاف کیا کہ بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بغداد میں امریکی افواج کےساتھ ساتھ اسرائیلی جاسوسوں کو بھی گشت کر کے دیکھا گیا ہے ۔
انہوں نے دہرایا کہ پارلیمنٹ کی قومی اوردفاعی کمیٹی دارالحکومت میں امریکی افواج کی موجودگی کی تحقیقات کرےگی۔
- ۱۹/۰۱/۲۵