اسلامی جمہوریہ ایران پوری دنیا کیلئےایک رول ماڈل ہے
چینی یونیورسٹی پروفیسر:
نیوزنور25جنوری/چین کی ہنیان یونیورسٹی کےایک سینئر پروفیسر نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر دنیابھر کے ممالک کےساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اورمغربی دباؤایران کو روک نہیں سکتا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’پروفیسر ووچنگ‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر دنیابھر کے ممالک کےساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اورمغربی دباؤایران کو روک نہیں سکتا۔
انہوں نے کہاکہ تمام تر چلینجوں اوردباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ترقی کےراستے پر گامزن ہے اوروہ اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی پیشرفت میں دنیا کیلئے ایک رول ماڈل کی طرح اُبھررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ ایسے وقت پر منارہا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت اُبھرنے کےساتھ ساتھ دنیا میں اس کا قد کافی اونچا ہوگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا میں کوئی بھی محقق اسلامی جمہوریہ ایران کو نظرانداز نہیں کرسکتا ۔
انہوں نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی بالادستی کے خلاف اسطرح سے مقاومت کی ہے کہ واشنگٹن کےتمام منصوبے اورسازشیں خاک میں مل گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورمغربی ظالمانہ پابندیوں اورمنصوبوں کےباوجود اسلامی جمہوریہ ایران اپنے راستے پر گامزن ہے اورآج دنیا کے اکثر ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار دہائیوں کےدوران اسلامی جمہوریہ ایران مضبوط سے مضبوط تر ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایران کے دشمن بھی اسلامی جمہوریہ ایران کےسامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک آزاد وخودمختار ملک قراردیتے ہوئےانہوں نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا میں امن واستحکام کوفروغ دینے میں پیش پیش ہے۔
- ۱۹/۰۱/۲۵