نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سنگین انسانی المیہ غزہ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے

پنجشنبه, ۲۴ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۳:۱۱ ب.ظ


مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب:

نیوزنور24جنوری/ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب  نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے غزہ  پٹی کے دروازے پر سنگین انسانی بحران دستک دے رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں  مشرق وسطیٰ کیلئے اقوام متحدہ کے مندوب’’ نیکولائے میلاڈینوف' ‘‘کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کی کوششیں ہاتھ سے نکل رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ غزہ  پٹی میں انسانی المیہ تیزی کے ساتھ سنگین ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  غزہ پٹی کو بدترین اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کی بحالی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطین کی موجودہ صورت حال بدستور جاری رہنے کے قابل نہیں غزہ کی سرحد پر جاری کشیدگی اور علاقےکی ناکہ بندی سے کوئی بڑا اور سنگین انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یو این مندوب نے کہا کہ یہودی بستیاں دیر پا قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں کیونکہ یہودی بستیاں عالمی قانون کی رو سے غیر قانونی ہیں اور ان کے نتیجے میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی