اسرائیل جیسی مُجرم ریاست کے باشندوں کا استقبال نہیں ہو گا
ملائیشیا کے وزیراعظم :
نیوزنور24جنوری/ملائیشیا کے وزیراعظم نے فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر کوناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیکر فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرنے کمی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور اس کے صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم ’’مہاتیر محمد‘‘ نےفلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر کوناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیکر فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرنے کمی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور اس کے صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملایئشیاکی حکومت نے رواں سال کولالمپور میں ہونے والے پیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں اسرائیلی پیراکوں کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلمان اکثریتی ملک ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملائیشیا کے وزیرخارجہ صفی الدین عبداللہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیلی کھلاڑیوں کو ملائیشیا کی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔