جنرل سلیمانی دنیا کے دس ممتاز ماہرین اور مفکرین کی فہرست میں شامل
امریکی میگزین:
نیوزنور24جنوری/ایک امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو دنیا کے دس بہترین مفکرین اور ماہرین کی فہرست میں قراردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین’’ فارن پالیسی‘‘ نے دنیا کے 100 ممتاز مفکرین کی فہرست میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو دس ممتاز مفکرین اور ماہرین کی فہرست میں قرار دیا ہے۔
فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق اس نے دنیا کے 100 مفکرین اور ماہرین کی فہرست کو دس گروہوں میں تقسیم کیا اور دس گروہوں میں سے 10 ممتاز ماہرین کو منتخب کیا اور ان دس ممتاز مفکرین اور ماہرین میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مری لینڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق انقلاب اسلامی کے مخلص و انقلابی خدمتگزار اور ولی فقیہ کے جاں بکف سپاہی ایران کی القدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی، عراقی اور شامی عوام میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔
یہ سروے مری لینڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تحقیقاتی اور سکیورٹی شعبہ کی طرف سے کرایا گیا ہےمری لینڈ یونیورسٹی کے سروے کے مطابق ایرانی، عراقی اور شامی عوام میں جنرل قاسم سلیمانی کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔
سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ 17 فیصد نے انہیں مثبت انسان قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق اور شام میں تکفیری دہشتگردوں کے خطرناک منصوبوں اور عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہےانہیں ایرانی عوام کے علاوہ عراقی اور شامی عوام بھی بہت پسند کرتے ہیں اور وہ ان میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۲۴