نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای :

 نیوزنور24جنوری/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملک میں سائنس کی ترقی کا عمل کسی بھی صورت میں رکنا نہیں چاہیے بلکہ عروج کی بلندیوں پر فائز ہونے کیلئے اس کی رفتار میں مزید تیزی لانی چاہیے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام  خامنہ ای نے ایران کے غیرسرکاری ادارے سائنسی انسٹی ٹیوٹ برائے سنجیدہ تعلیم کے اعلٰی حکام اور ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات میں فرمایا کہ ملک میں سائنس کی ترقی کا عمل کسی بھی صورت میں رکنا نہیں چاہیے بلکہ عروج کی بلندیوں پر فائز ہونے کیلئے اس کی رفتار میں مزید تیزی لانی چاہیے۔

آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی ملک سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی نہ کرے تو اس کا انجام ذلت، پسماندگی اور اس پر عالمی سامراجی طاقتوں کی بالا دستی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

رہبر معظم  انقلاب اسلامی نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران میں سائنس کے میدان میں ترقی کی رفتار کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ سائنسی ترقی کی سطح پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر ہم اس میدان میں دوسروں سے ذرا بھی پیچھے رہیں تو عروج کے بلندیوں کو چھو نہیں سکتے لہذا سائنسی ترقی کے تسلسل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

آپ نے ملک کے سائنسدانوں اور اسکالروں کو دو سفارشات پیش کرتے ہوئےفرمایا کہ سائنسی ترقی کی راہ میں مغربی ممالک کی تمام صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھائیں اور ان سے سیکھنے سے ہرگز گریز نہ کریں لیکن اس حوالے سے اس بات کو مد نظر رکھیں کہ سائنسی ترقی کیلئے ہمیشہ مغربی سائنسدانوں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ مغربی ممالک کے پروگراموں اور ان کی باتوں پر ہرگز بھروسہ نہ کریں بلکہ ان کی سفارشات کو ہمیشہ شک اور شبہ کی نگاہ سے دیکھیں کیونکہ مغربی ممالک نے جدید علوم اور سائنس میں زیادہ ترقی کی ہے لیکن اقوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب بھی انہوں نے ہی زیادہ کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی