دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم فورس ہے
امریکی یونیورسٹی اُستاد:
نیوز نور 28مئی/امریکی یونیورسٹی کے ایک اُستاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ایران کےمؤثر کردار کو کمزور کرنے کی بڑی طاقتوں کی کوششوں کے باوجوددہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی مہم کامیاب رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق’’روبن سفرایان‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ایران کےمؤثر کردار کو کمزور کرنے کی بڑی طاقتوں کی کوششوں کے باوجوددہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی مہم کامیاب رہی ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو الگ کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسطرح کا فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی ہے جو عالمی سطح پر امریکہ کے الگ تھلگ پڑنے کا موجب بنےگا۔
اسی طرح روسی صدرولاد میر پوتن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا ایک طاقتور ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی ایک عظیم طاقت ہے جو علاقائی سطح پر مثبت اورکلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
روسی صدر نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی بحران خاص کر شامی تنازعے کے آغاز سے ہی تاکید کرتا رہا ہے کہ اس مسئلے کو فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ۔
- ۱۸/۰۵/۲۸