نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


قطری وزیر خارجہ:

 نیوزنور24جنوری/ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی ایک اہم طاقت ہے اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو علاقائی تنازعات کو حل کرنے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ با معنی مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سویزر لینڈ کے شہر داؤس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں قطری وزیر خارجہ ’’محمد بن عبد الرحمان‘‘ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی ایک اہم طاقت ہے اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو علاقائی تنازعات کو حل کرنے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ با معنی مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی،ایران اور عراق مشرق وسطیٰ علاقے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے ساتھ بہتر تعلقات پوری علاقائی قوم کے مفاد میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران قطر کا ہمسایہ ہے اور اسکے ساتھ ہمارے تعلقات فروغ پارہے ہیں  اور عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ کرنے کے دوران ایران اور ترکی ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

موصوف وزیر خارجہ نے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض ممالک علاقائی ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرکے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی