مقاومت نے ہمیشہ واشنگٹن اور تل ابیب کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے
حزب اللہ کے سینئر عہدے دار:
نیوزنور24جنوری/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکیٹو کونسل کےسربراہ نے شام سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن کی بڑی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقاومت امریکی و صیہونی رژیم پر فاتح ہوئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس سے خطاب میں ’’حجت الاسلام سید ہاشم صیف الدین‘‘ نے شام سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن کی بڑی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومت امریکی و صیہونی رژیم پر فاتح ہوئی ہے۔
انہوں نے بعض عرب ممالک کے حکام کی طرف سے امریکہ پر اعتماد کئے جانے کو اُن کی اسٹریٹیجک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ اپنے مقاصد کی حصولی چاہتا ہے اور وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد علاقائی رجعتی حکومتوں کو تنہا چھوڑ دے گا ۔
انہوں نے کہا امریکہ اسلامی مقاومت کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن مقاومت نے ہمیشہ واشنگٹن اور تل ابیب کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1996ء میں امریکہ نے مصر کے شہر شرمل شیخ میں اسلامی مقاومتی تحریک کو روکنے کیلئے اپنے یورپی و عرب اتحدیوں کو متحرک کیا لیکن وہ اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔