نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


کیمونسٹ پارٹی سلواکیا:

شام پر اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے

نیوزنور24جنوری/سلواکیا کہ کیمو نسٹ پارٹی نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جارحیت عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ’’جوزف ہر زلکا‘‘نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ یہ جارحیت عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

انہوں نے عالمی برادری سے شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت کو نظر انداز نہ کریں کہ غاصب صیہونی رژیم نے شام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہے ۔

سلواکیا پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کے رکن چیچیا موراویہ نے بھی شام مخالف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرب ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اس بات کی عکاس ہے کہ دمشق کے خلاف اسرائیلی کے پراکسی فورسز کو شکست ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی مسلسل فتوحات نے صیہونی حکومت کی نیندیں حرام کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شام پر اسرائیلی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس جارحیت سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ صیہونی ریاست انسانیت کے ماتھے پر ایک سیاہ دھبہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسل پرست صیہونی رژیم کی پالیسیا ں ہٹلر کی پالیسیوں سے مختلف نہیں ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی