امریکی میڈیا واشنگٹن کے سامراجی ایجنڈے کو آگے بڑ ھانے میں کردار اداکر رہا ہے
تیران یونیورسٹی کے پروفیسر:
نیوزنور24جنوری/ایک معروف ایرانی تجزیہ کار اور تہران یونیورسٹی کے پروفیسر نے امریکہ میں پریس ٹی کی صحافی مر ضیہ ہاشمی کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے آزاد و خود مختار ممالک کے خلاف امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کی امریکی میڈیا کی طرف سے پیروی کرنا شرمناک ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’محمد مراندی‘‘نے امریکہ میں پریس ٹی کی صحافی مر ضیہ ہاشمی کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے آزاد و خود مختار ممالک کے خلاف امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کی امریکی میڈیا کی طرف سے پیروی کرنا شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا واشنگٹن کے سامراجی ایجنڈے کو آگے بڑ ھانے میں کردار اداکر رہا ہے۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے صحافیوں کی بلا جواز گرفتاری اور اُ ن کے قتل کے مختلف معاملات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شیطانی طاقتیں آزادی، امن ،انصاف اور سامراج کے خلاف اُ ٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مرضیہ ہاشمی کی فوری رہائی کیلئے بین الاقوامی میڈیا کو امریکہ پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انہیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا۔
خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا۔
واضح رہے کہ مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا۔
انہوں نے کہاکہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اُتارا گیا۔