قطر اور سوڈان میں نزدیکی دنیائے عرب میں سعودی عرب کی تنہائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے
قطری نیوز ایجنسی :
نیوزنور23جنوری/قطر کی ایک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قطر کی طرف سے سوڈان کی مالی مدد اور سوڈان کے صدر کے دورہ قطر سے اس بات کا واضح اشارہ مل گیا ہے کہ سوڈان سعودی عرب کے خیمہ سے دور ہوکر قطر کے قریب تر ہورہا ہے اور عرب دنیا میں اس وقت سعودی عرب کی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی’’ قنا‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ قطر کی طرف سے سوڈان کی مالی مدد اور سوڈان کے صدر کے دورہ قطر سے اس بات کا واضح اشارہ مل گیا ہے کہ سوڈان سعودی عرب کے خیمہ سے دور ہوکر قطر کے قریب تر ہورہا ہے اور عرب دنیا میں اس وقت سعودی عرب کی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر قطر کے دورے پر ہیں جہاں اس نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اورسوڈان کے صدر کا سوڈان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوڈان کے صدر اس سفر میں قطر کی طرف سے ملنے والی امداد پر قطر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ دنیائے عرب میں قطر کی حمایت کرنے کے پابند بھی ہوں گے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سوڈان اب سعودی عرب کے کیمپ سے دور ہوکر قطر کے ساتھ اتحاد قائم کررہا ہے اور سعودی عرب کو دنیائے عرب میں تاریخی ،سیاسی شکست اور تنہائی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ قطر نے سوڈان کو ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے سوڈان کے صدر اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
- ۱۹/۰۱/۲۳