مقاومت اسرائیلی قبضے اورجارحیت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے
حزب اللہ لبنان کے سینئر عہدیدار:
نیوزنور23جنوری/حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر عہدیدار نے دمشق اوربیروت کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نبیل کاوک‘‘نے دمشق اوربیروت کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کےمسئلے کے حوالے سے بیروت حکومت کو دمشق کےساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقاومت اسرائیلی قبضے اورجارحیت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان کی طاقت امن وسلامتی مقاومتی محاذ سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ آج مقاومتی محاذ اتنا طاقتور ہےکہ صیہونی دشمن اس محور کےساتھ ٹکر لینے کی جراءت بھی نہیں کرسکتے۔