غاصب صیہونی رژیم شام کی بڑھتی طاقت کو اپنے ناپاک وجود کیلئےخطرہ سمجھتی ہے
فلسطینی نیشنل فارم کےسربراہ:
نیوزنور23جنوری/فلسطین نیشنل فارم کےسربراہ نے شام پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتےہوئےکہا ہے کہ گذشتہ آٹھ سالوں کےدوران شام کو کمزور کرنے یا اسے تقسیم کرنےکی سازشوں میں ناکامی کےبعد صیہونی حکومت بوکھلائی ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سلمان انتار‘‘نے شام پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتےہوئےکہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں کےدوران شام کو کمزور کرنے یا اسے تقسیم کرنےکی سازشوں میں ناکامی کےبعد صیہونی حکومت بوکھلائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج کی طرف سے اسرائیلی جارحیت کو پسپا کرنا قابل سراہنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام پر صیہونی رژیم کےحملوں کے تسلسل کا مقصد اس ملک کےآٹھ سالہ بحران کو مزید طولانی اور دہشتگردی کے خلاف اس کی کامیابیوں کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قدس کی قابض صیہونی رژیم شام کی بڑھتی طاقت کو اپنے وجود کیلئےایک سنگین خطرہ سمجھتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام نے ہمیشہ قدس اور فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں آواز اٹھائی ہے۔
- ۱۹/۰۱/۲۳