سعودی عرب کا مستقبل تاریک ہے/آل سعود خاندان کے خلاف عوامی بغاوت کا خطرہ ہے
روڈنی شیکسپیر:
نیوزنور23جنوری/برطانیہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل تاریک ہے اوراقتدار پر قابض شاہی خاندان کے خلاف عوامی بغاوت کا خطرہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’راڈنی شیکسپیر‘‘نےکہاکہ سعودی عرب کا مستقبل تاریک ہے اوراقتدار پر قابض شاہی خاندان کے خلاف عوامی بغاوت کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے حکومت کے مخالفین اس بات کے معتقد ہیں کے سیاسی اقتصادی اصلاحات کے سلسلے میں حکومت کے وعدے فقط ایک سراب کی حیثیت رکھتے ہیں اوروہ ان کو پورا نہیں کرسکتےہیں اورانہوں نے وقت کشی کرنےاوراپنے مخالفین کا قلع قمع کرنے کےنظام کے خلاف اُٹھنے والی آوازوں کو سختی سے دبانے اورانسانی حقوق کی تنظیموں میں اپنے آپ کو بری الزمہ ثابت کرنے کو اپنا ہدف قراردیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمہوریت اورآزادی کے حق میں اُٹھنے والی آوازیں ڈکٹیٹر سعودی حکمرانوں کے ستونوں کو ہلاکر رکھ دیں گی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا مستقبل تاریک ہے کیونکہ اس ملک پر ایک بدعنوان خاندان مسلط ہے جو مخالفین کی آوازیں نہ صرف دبانے کی کوشیش کرتا رہاہے بلکہ ان کا بہیمانہ قتل بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تیل کی وسیع آمدنی کے باعث سعودی عرب کی موجودہ حکومت اقتدار میں بنے رہنے میں کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ہم مشاہدہ کریں گے کہ سعودی عوام شاہی خاندان کے خلاف بغاوت کرےگی ۔
انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ آئندہ سالوں کےدوران غاصب صیہونی رژیم اورامریکہ ریاض کو مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر نئی جنگ میں دھکیل دیں گے جو یقینی طورپر سعودی شاہی خاندان کے زوال کا باعث بنےگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کو حالیہ برسوں میں مشرقی علاقے بالخصوص قطیف اورالعوامیہ کی طر ف سے بہت بڑے تطاورات کا سامنا رہاہے اوران علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی اصلاحات چاہتے ہیں کہ اوروہ یہ چاہتے ہیں حکومت ان کی آزادی بالخصوص عقیدے کی آزادی کا احترام کرے۔