اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں
ایرانی فضائیہ کے سربراہ:
نیوزنور23جنوری/ ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم قابض صہیونی ریاست کا عسکری میدان میں مقابلہ کرنے اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے سربراہ ’’عزیز نصیر زادہ‘‘ نے کہا کہ ہم قابض صہیونی ریاست کا عسکری میدان میں مقابلہ کرنے اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جارحیت مسلط کرنے کی جراءت نہیں کرسکتاکیونکہ ہم صہیونی حکام کی ہرطرح کی دھمکیوں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
موصوف سربراہ نے مزیدکہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف ہرمیدان میں جنگ کے لیے تیار ہےاور ہم اسرائیل کے وجود کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں شام میں ایک خود کش حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔