وارسا میں اینٹی ایران کانفرنس علاقائی سلامتی کےخلاف ہے
اقوام متحدہ میں تعئنات روسی مندوب:
نیوز نور23جنوری/اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس ایک ایران مخالف اجلاس ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’وسیلی نیبینزیا‘‘ نے کہا کہ روس وارسا کانفرس میں شریک نہیں ہوگا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات کی گئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ اس اجلاس کے اصل مقاصد واضح ہیں ہم نے بعض سفارتکاروں سے یہ بھی سنا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کرنے پر مجبور ہیں۔
روسی مندوب نے یہ استفسار کیا کہ کیوں وارسا کانفرنس میں صرف ایک مخصوص ملک کو مدعو نہیں کیا گیا؟ ایران خطے کا ایک اہم اور بڑا ملک ہے جبکہ وارسا کانفرنس کے مقاصد جانبدار لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و سلامتی کا قیام مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر ناممکن ہے لہذا علاقائی ممالک اسے اپنی پالیسی میں ترجیح دیں۔
وسیلی نیبینزیا نےمزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن و سلامتی کے لئے چندفریقی تعاون اور عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ 13 فروری کو پولینڈ میں کرائی جائے گی۔
- ۱۹/۰۱/۲۳