نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمنی وزیر دفاع :

نیوزنور23جنوری/ یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے دفاعی آلات کو اپ گریڈ کر لیا ہے اور سعودی جارحین کے خلاف  جنگ بہت جلد نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع ’’محمد ناصر العاطفی‘‘ نے حما بٹالین کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کی استقامت اور ان کی جانب سے فوج اور انصار اللہ کی حمایت کے سائے میں جارح دشمن کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑے گا اور عوامی قوتیں ملک کے چپے چپے کو جارح دشمن کے قبضے سے آزاد کرائیں گی۔

یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ سوئیڈن امن معاہدے سے دشمن ناجائز فائدہ اُٹھا رہا ہے اور اس نے خود کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر کے الحدیدہ اور دیگر علاقوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

 درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الحدیدہ سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

اسٹاک ہوم امن معاہدے کے تحت الحدیدہ میں مکمل جنگ بندی اور ساحلی علاقوں سے پسپائی پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن سعودی اتحاد پہلے ہی دن سے اس معاہدے پر عملدرآمد سے گریزاں ہے۔

یمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی