نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری نسل پرستی کا شاخصانہ ہے

چهارشنبه, ۲۳ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۰۴ ب.ظ


امریکی پروفیسر :

 نیوزنور23جنوری/امریکی ریاست ٹیکساس کی ہیوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا ہے کہ خاتون ایرانی صحافی مرضیہ ہاشمی کی امریکہ میں گرفتاری کے پیچھے نسل پرستی اور متعصبانہ مقاصد ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر ’’جیرالڈ ہارن‘‘ نےغیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں  پریس ٹی وی کی اینکرپرسن کی گرفتاری کے واقعے پر خاموش تماشائی امریکی میڈیا کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ  خاتون ایرانی صحافی مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری نسل پرستی کا شاخصانہ ہے

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایرانی صحافی کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا کے جانبدرانہ رویے کو دیکھ کر عالمی سطح پر آزاد خیال اور خودمختار ذرائع ابلاغ عامہ کو چاہئے کہ آگے بڑھیں اور سیاہ فام افراد کے حقوق پر دنیا کی توجہ دلائیں۔

کالج آف امریکی افریقی تاریخ اسٹڈیز کے پروفیسر نے کہا کہ مرضیہ ہاشمی جو امریکی شہریت رکھتی ہیں کی گرفتاری ایران امریکہ تعلقات پر منفی پہلو ہےامریکی انتظامیہ کو شاید یہ خیال ہو کہ وہ مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے بدلے میں ایران کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کرسکتی ہے۔

پروفیسر جیرالڈ ہارن نے مزیدامریکہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے متعصبانہ رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ایرانی صحافی کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انہیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا۔

خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا۔

واضح رہے کہ مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا۔

انہوں نے کہاکہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی