حکومت واشنگٹن عراق کو ایران اورشام کے درمیان ایک دیوار میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے
عراقی تجزیہ کار :
نیوزنور23جنوری/عراق کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ حکومت واشنگٹن عراق کو ایران اورشام کے درمیان ایک دیوار میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کاظم الحاج‘‘نے حکومت واشنگٹن عراق کو ایران اورشام کے درمیان ایک دیوار میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے میں نئی فوجی بیسز قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ایران ،شام اورلبنان کے درمیان اختلافات ایجاد کریں۔
انہوں نےخبردار کیا کہ امریکہ کی ان کوششوں کا مقصد مقاومتی محاذ اورایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اسے قبل عراقی نیوز ایجنسی المعلومہ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ صوبہ الانبار کے شہر الرمادی اورفلوجہ میں نئی فوجی بیسز قائم کرنے کا منصوبہ بناچکا ہے ۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ الانبار کے مختلف علاقوں میں امریکہ نے اپنے فوجیوں کو تعینات کیا ہے اور وہ صوبہ میں مستقل فوجی بیسز قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع نے کہاکہ الانبار میں نئی فوجی بیسز قائم کرنے اور علاقے میں امریکی افواج کو دوبارہ تعینات کرنے کے مقاصد ابھی پوری طرح واضح نہیں ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۲۳