امریکہ حشد الشعبی کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کررہا ہے
حشد الشعبی کے سینئر کمانڈر:
نیوزنور23جنوری/حشد الشعبی کے ایک سینئر کمانڈر نے ان کی فورسز کی خلاف امریکی افواج کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ حشد الشعبی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی سازش کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’قاسم مسلح‘‘نے ان کی فورسز کی خلاف امریکی افواج کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ حشد الشعبی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی سازش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اراکین کی گرفتاری ان کے ٹھکانوں پر بمباری اور انہیں تحلیل کرنے کی افوائیں پھیلا کر کشیدگی کو ہوا دےرہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو عراق میں ہر محاذپر شکست ہوئی ہے اوروہ حشد الشعبی کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی رضاکار فورسز کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کرےگی لیکن وہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کیلئے پوری طرح آمادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ حشد الشعبی پر امریکہ اوراسرائیل کے حملوں پر خاموشی اختیار کی لیکن ہم پر دوبارہ حملے ہوئے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔