متحدہ عرب امارات شام اورعراق کے بعد اب تیونس کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے
سابق تیونیسی صدر:
نیوزنور23جنوری/تیونس کے سابق صدر نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ڈکٹیٹر حکومت تیونس کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تیونسی نیوزایجنسی ایچ ٹی وی کےساتھ گفتگو میں ’’منصف مرزوکی‘‘نےخبردار کیا کہ متحدہ عرب امارات کی ڈکٹیٹر حکومت تیونس کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے تیونس کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے سے امریکہ اور سعودی عرب کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نہ صرف یمن ،شام اورلیبیا بلکہ تیونسی عوام پر حملہ آور ہے۔
انہوں نے اماراتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تیونس کےخلاف جارحیت فوری طورپر بند کرے۔
انہوں نے گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں بن سلمان کا استقبال کرنے پر موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بن سلمان کے ہاتھ یمنی ،شامی ،لیبیائی عوام اورجمال خاشقچی کے خون سے رنگین ہیں اوراس کا استقبال کرنا تیونسی عوام کی توہین ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بن سلمان کو تیونس میں حکومت کی طرف سے استقبال کرنا اسٹریٹجک غلطی تھی۔