وارسا میں ایران مخالف کانفرنس امریکہ کی اورایک ذلت آمیز شکست ثابت ہوئی ہے
مشرق وسطیٰ امو رکے ایرانی ماہر:
نیوزنور23جنوری/مشرق وسطیٰ امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ وارسا میں ایران مخالف کانفرنس امریکہ کی اورایک ذلت آمیز شکست ثابت ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’علی بگدیلی‘‘نے وارسا میں ایران مخالف کانفرنس امریکہ کی اورایک ذلت آمیز شکست ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحٰیدگی کے بعد امریکہ نے ایران کے پرامن جوہری مسئلے کو ایک بین الاقوامی تنازعے میں بدلنے کی کوشش کی اورپولینڈ میں آئندہ کانفرنس اسی مقصد کے حصولی کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وارسا میں ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں یورپی حکام کو شرکت کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ پولینڈ کے امریکہ کے ساتھ سیاسی ،اقتصادی اورتاریخی تعلقات ہیں اوردوسری طرف اس ملک میں یہودی کیمونٹی اقتدار میں ہےان ہی وجوہات کی بناپر امریکہ نے ایران مخالف کانفرنس کیلئے وارسا کا انتخاب کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دوسری عالمی جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے پولینڈ کی ایک کثیر تعداد کو اپنے یہاں پناہ دی اوران کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام حربے آزمانے کی کوشش کررہا ہے اس لئے ایران کو آزادانہ مؤقف اپنا کر امریکہ کے منصوبوں کو ماضی کی طرح ناکام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پولینڈ میں ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے گستاخانہ بیان کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے پولینڈ کے ناظم امور کو طلب کرکے 13اور14 فروری کوامریکہ اورپولینڈ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر احتجاج کیا ہے ۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پولینڈ کے ناظم امور ویچخ اونلت وزارت خارجہ طلب کرکے پولینڈ کے جانب سے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی پر ایک سخت احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ یہ اقدام ایران کےخلاف امریکہ کا ایک شرپسندانہ اقدام ہے او رتوقع ہے کہ پولینڈ اس کانفرنس کے انعقاد میں امریکہ کا ساتھ نہیں دےگا۔
- ۱۹/۰۱/۲۳