عراق پر امریکی لشکر کشی ایک سنگین غلطی تھی
امریکی سنیٹئر:
نیوزنور28مئی/امریکہ کےایک انتہا پسندسنیٹئر نے عراق پر امریکی فوجی یلغار کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند اورسخت گیر امریکی سنیٹئر’’جان مک کین‘‘ نے حال ہی میں شائع ہونےوالی اپنی یاداشتوں میں اعتراف کیا ہے کہ جنگ عراق امریکہ کی ایک سنگین غطی تھی۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جنگ عراق کے حوالے سے کافی حد تک وہ خود بھی ذمہ دار ہیں۔
جنگ عراق کی شدت سے حمایت کرنے والے جان مک کین نے کہا کہ جنگ عراق کو محض ایک بڑی غلطی قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ اس حوالے سے سرزنش کے وہ خود بھی مستحق ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہم اپنی فوجی برتری کی وجہ سے جنگ عراق میں کامیاب ہوئے اور میں نے اپنا سب کچھ حتی صدارت کی آرزو کو بھی جنگ عراق میں کامیابی کے لیے داؤ پر لگا دیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سن دو ہزار تین میں عراق پر حملہ کر کے اس وقت کی حکمراں بعث پارٹی کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔