نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقومی امور کے روسی ماہر:

نیوزنور23جنوری/بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے مشرق وسطیٰ کے خلاف امریکہ کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’لینڈ ساول‘‘نےکہاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے مشرق وسطیٰ کے خلاف امریکہ کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے گذشتہ چا ردہائیوں سے  مشرق وسطیٰ کے خلاف امریکہ کے منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چاردہائیوں کےدوران امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو چوٹ پہنچانے کیلئے طرح طرح کے حربے اپنائے تاہم اس کی یہ کوشش بارہا ناکام رہی ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی یکطرفہ اورظالمانہ پابندیوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران  امریکہ اوراسکے مغربی اتحادیوں کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے میں رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی پالیسی  کے باعث امریکہ اپنے منصوبوں کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہوتے تو امریکہ علاقے میں اپنے منصوبوں کے نفاذ میں کامیاب ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اس ملک نے ایک آزاد خودمختار پالیسی اختیار کی جس کی دنیا میں کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی ناکام سازششیں جاری رکھے گا تاکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے سامراجی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔

غاصب صیہونی رژیم کے تئیں ایران کے مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران علاقے میں اسرائیل کےشیطانی منصوبوں کو ناکام کرنے میں سرگرم ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں دہشتگردوں کی حمایت کرنا اسرائیل کی پالیسی کا اہم حصہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران  ان منصوبوں کو ناکام کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن واستحکام کا حامی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی