نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسرائیل اُمت اسلامیہ کا سب سے بڑا دشمن ہے

سه شنبه, ۲۲ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۳:۵۹ ب.ظ


اسلامی جہاد فلسطین:

نیوزنور22جنوری/فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد نے شام پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ننگی جارحیت کا مقصد شام کی سیکورٹی واستحکام کو درہم برہم کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تحریک اسلامی جہاد  کے ترجمان ’’داؤد شہاب‘‘نےایک ٹویٹ میں شام پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ننگی جارحیت کا مقصد شام کی سیکورٹی واستحکام کو درہم برہم کرنا ہے۔

انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے سامراجی عزائم کو ناکام کرنے کیلئے مقاومتی فورسز کےد رمیان مزید تعاون بڑھانے کی تاکید کی۔

دریں اثنا فلسطین کی ایک اوراسلامی تحریک مقاومت حماس نے بھی شام پر صیہونی رژیم کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ اسرائیلی رژیم اُمت اسلامیہ کی ازلی دشمن اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے عرب حکومتوں سے علاقائی مسائل کو حل کرنے کا کردار اداکرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اس وقت پورے خطے کو صیہونی رژیم کی سازشوں کا سامنا ہے اس لئے تمام عرب حکومتوں کو غاصب صیہونی رژیم کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی