نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسیہ الیوم:

نیوزنور22جنوری/روس کے سرکاری نیوز ایجنسی روسیہ الیوم کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی نیوز ایجنسی پریس ٹی وی کی صحافی مرضیہ ہاشمی کی بلاجواز گرفتاری امریکی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’دیمتری کیسل یوف‘‘نےکہاکہ ایرانی نیوز ایجنسی پریس ٹی وی کی صحافی مرضیہ ہاشمی کی بلاجواز گرفتاری امریکی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے ۔

انہوں نے امریکہ کے اس اشتعال انگیز اقدام کی پرزور الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ  ایران کے مقابلے میں ذلت آمیز شکست کھاچکا ہے  اوروہ اس لئےایسے قابل مذمت اقدام اُٹھارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کی آزاد وخودمختاری ریاست کے ساتھ کیسابرتاؤکیا جائے امریکی حکام  ان اخلاق سے عاری ہے اوروہ عام شہریوں  سے اس لئے انتقام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ  دنیابھر کے ممالک کی شخصیات کوگرفتار کرکے ان کی پا لیسیوں پر اثرانداز ہونے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکام نے انہیں ایک ایرانی اور ایک مسلمان ہونے اور پریس ٹی وی کےساتھ کام کرنے کی بناپر گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے آزاد میڈیا کو مرضیہ ہاشمی کی رہائی کیلئے آگے آنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گذشتہ ہفتے سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی آئیرپورٹ پر گرفتارکرلیاگیا تھا جس کے بعد امریکی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انہیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیاتھا ۔

خاتون رپورٹر کے اہلخانہ 48گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گذرنے کے بعد اہلخانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیاگیا۔

پریس ٹی وی کےمطابق مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کےساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا اوران کےسرسے حجاب بھی اُتاراگیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی