تکفیریت کے ناسور کو باہمی اتحاد سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے
پاکستانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور22جنوری/ پاکستان کے اہلسنت عالم دین مطالبہ کیا کہ شیعہ اور سنی باہمی اتحاد سے تکفیریت کو شکست دی جاسکتی ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین اور کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین ’’مولانا عاصم مخدوم ‘‘نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ تکفیریت نے سب سے زیادہ نقصان اہل تشیع کوپہنچایا ہےاور باہمی تعاون سے ہی اس عفریت کا خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی باہمی اتحاد کا مظاہرہ کریں تو تکفیریت سمیت دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دے سکتے ہیں اور ہم اسی مشن کو لیکر چل رہے ہیں ان شاء اللہ ہم اُمت کو متحد اور تکفیریت و دہشتگردی کو نکال باہر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اختلافات سے دشمن ہم پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاہم شیعہ سنی باہمی اتحاد سے اسلام دشمن قوتیں ہر جگہ ناکام و نامراد ہونگی۔
پاکستان کے اہلسنت عالم دین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی وجہ امریکہ ہےلیکن ہماری نااتفاقی بھی اس کی ایک وجہ کیونکہ اُمت بکھری ہوئی ہے اگر ہم میں اتحاد و وحدت ہو اورہم بیدار ہوگئے تو امریکہ کی سازشیں بھی ناکام ہو جائیں گی۔
مولانا عاصم مخدوم نےمزید یمن پر سعودی جارجیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئےکیونکہ دونوں مسلمان ممالک ہیں اورپاکستان کی یہ پالیسی ہونی چاہئیے کہ اگر کوئی دو مسلمان ملک آپس میں لڑیں تو پاکستان غیر جانبدار رہ کر ثالثی کا کردار ادا کرے۔