نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی تجزیہ کار:

نیوزنور22جنوری/عراق کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی ہر ایک سازش شکست سے دوچار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مقداد البغدادی‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی ہر ایک سازش شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولینڈ میں آئندہ ماہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ایران مخالف کانفرنس  بے نتیجہ ثابت ہوگی اوراسلامی جمہوریہ ایران  اس بار بھی پوری طاقت کےساتھ امریکہ کے منصوبوں کو خاک میں ملا دےگا۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی  ایرانوفوبیا پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولینڈ کانفرنس کا مقصد ایرانوفوبیا پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اس کانفرنس کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کررہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عربوں کا دشمن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت حقیقت میں پورے علاقائی عوام کی دشمن ہے اوراس نے علاقے کے امن واستحکام کو پوری طرح خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

واضح رہے کہ پولینڈ میں ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے گستاخانہ بیان کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے پولینڈ کے ناظم امور کو طلب کرکے 13اور14 فروری کوامریکہ اورپولینڈ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر احتجاج کیا ہے ۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پولینڈ کے ناظم امور ویچخ اونلت  وزارت خارجہ طلب کرکے پولینڈ کے جانب سے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی پر ایک سخت احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ یہ اقدام ایران کےخلاف امریکہ کا ایک شرپسندانہ اقدام ہے او رتوقع ہے کہ پولینڈ اس کانفرنس کے انعقاد میں  امریکہ کا ساتھ نہیں دےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی