سعودیہ امریکہ و اسرائیل کےساتھ مل کر صدی کی ڈیل کے ذریعے فلسطینی کازکو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتا ہے
شیخ علی داموش:
نیوز نور 26مئی /لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے اور صدی کی ڈیل کے ذریعے فلسطینی کاز کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ علی داموش‘‘نے کہاکہ سعودی عرب اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے اور صدی کی ڈیل کے ذریعے فلسطینی کاز کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کا دباؤا وراس پر نئی پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ پر امریکہ اورسعودی عرب کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مظلوم فلسطینی قوم اور مقاومتی محور میں شامل اقوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دی جانے والے حمایت کے باعث تہران کو دشمنوں کی طرف سے مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیطان برزگ امریکہ چاہتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،فلسطین مقاومتی محور میں شامل اقوام کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا ثابت کردیا کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں اورپابندیوں سے مرغوب ہونے والا نہیں ہے اورامریکہ کی ہر سازش اس دفعہ بھی شکست سے دوچار ہوگی ۔
انہوں نے 2000ء میں جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کو مقاومت کے ہاتھوں شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ حزب اللہ کی یہ فتح لبنان میں امن واستحکام کا باعث بنی ہے۔
موصوف عالم دین نے کہاکہ لبنانی فوج ،قوم اورمقاومت مل کر دشمنوں کے خلاف کھڑا ہوکر ان کے منصوبوں کو ناکام کرسکتے ہیں۔