حشد الشعبی پر حملہ ہواتو اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ہوگی
حشد الشعبی عراق:
نیوزنور 21جنوری/عراقی عوامی رضاکارفورسز حشد الشعبی نےامریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے اس بیان کہ اسرائیل عراقی عوامی رضاکارفورسز پر حملہ کرسکتی ہے کے ردعمل میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھلنے کی کوشش نہ کرے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے اعلیٰ کمانڈر’’معین الکاظمی‘‘نےرودا ٹیلی ویژن کےساتھ گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے اس بیان کہ اسرائیل عراقی عوامی رضاکارفورسز پر حملہ کرسکتی ہے کے ردعمل میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھلنے کی کوشش نہ کرے۔
حشد الشعبی کے خلاف اسرائیل نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو جنوبی لبنان سے اس غاصب رژیم پر میزائلوں کی بارش ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حشد الشعبی عراقی حکومت کا اہم جز ہے اوراس سے اپنے ملک کا دفاع کرنے کابھرپور حق حاصل ہے ۔