نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی تجزیہ کار:

نیوزنور 21جنوری/بین الاقوامی امو رکے ایک روسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ شام سے فوجی انخلاء سے متعلق امریکہ کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’دیمتری سسلوف‘‘نےکہاکہ شام سے فوجی انخلاء سے متعلق امریکہ کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر ٹرمپ کا مؤقف امریکہ کی داخلی سیاست اور ان کے حامی ووٹرس جن کا ماننا ہے کہ شام میں امریکہ کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے پر دارمدار ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  اپنے سوپر پاؤر کی حیثیت کو برقراررکھنے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں میں مداخلت کرتار ہا ہے تاہم شام میں اس کی پالیسی شامی فوج ،قیادت اوراستقامت کے باعث ناکام ثابت ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ  روس نے بارہا  امریکہ سے شام سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس عرب ملک میں امریکی فوجی موجودگی مکمل طورپر غیر قانونی ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی