مجھے اسد سے ملاقات پر کوئی پشیمانی نہیں
امریکی کانگریس رکن:
نیوزنور21جنوری/ امریکی کانگریس رکن اور صدارتی اُمید وارنے کہا ہے کہ مجھے اسد سے ملاقات پر کوئی پشیمانگی نہیں ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق متحدہ امریکہ میں سن 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے اُمیدواری کا اعلان کرنے والی کانگرس کی رکن’’ تُلسی گبارڈ‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ سال 2017 میں بشار الاسد سے شام میں ملاقات کرنے پر پشیمانی محسوس نہیں کرتیں۔
انہوں نے سال 2017 میں اسد سے شام میں ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے کسی بھی لیڈر کا دوست ہو یا دشمن دوسرے ملکوں کے سربراہان سے بات چیت کے لیے تیار رہنا اہم ہےکیونکہ اگر ہم امن و امان اور اپنے ملکی تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو پھر ہمیں اس چیز پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
اسد کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت نہ کرنے کا واحد متبادل مزید جنگیں ہونے کا دفاع کرنے والی گبارڈ نے کہا کہ میں اسی چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کو شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن سے ملاقات کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کیونکہ میں مذکورہ معاملے کی سنجیدگی سے آگاہ ہوں۔
یاد رہے کہ جنوری 2020 میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے ڈیموکریٹس کی اُمیدواری کا اعلان کرنے والے گبارڈ پر خاصکر اسد سے بلمشافہ ملاقات کی بنا پر رائے عامہ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاجس پر انہوں نے شام کی تازہ صورتحال کو جاننے کے زیر مقصد اس ملاقات کو سر انجام دینے کا دفاع کیا تھا۔
- ۱۹/۰۱/۲۱