نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس کے ترجمان:

 نیوزنور21جنوری/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان  نے امریکہ کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی ، غیرمنصفانہ اور فلسطینیوں کے خلاف سیاسی بلیک میلنگ قراردیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ’’فوزی برہوم‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنا قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا اور صدی کی ڈیل کی سازشو ں کو نافذ کرنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس انسانی حقوق کے عالمی اداروں، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور خطے کے ممالک امریکہ کی بلیک میلنگ کی روک تھام کے لیےاُن سے مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا فلسطینیوں کی مالی امداد بند کرنا نسل پرستانہ اقدام اور فلسطینی قوم کے منصفانہ اور عادلانہ حقوق کی نفی کے مترادف ہے۔

فوزی برہوم نے مزید کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی امداد بند کرکے نسل پرستی اور اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کررہا ہے فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنا فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

واضح  رہے کہ حال ہی اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کی ہرطرح کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا  گیا ہے کہ امریکا نے امدادی ادارے USAID کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے امریکی امدادی ایجنسی USAID کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والے تمام منصوبوں کے لیے فنڈز روکنے کا اعلان کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی