نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سابق امریکی مشیر:

نیوزنور26مئی/سابق امریکی وزیر خارجہ جان کری کے مشیر نے کہا ہے کہ مائیک پومپیو کی ایران مخالف نئے اتحاد کے قیام کی خواہش ممکن نہیں ہوگی کیونکہ وائٹ ہاؤس نے جو ایران پالیسی اپنائی ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ جان کری کے مشیر’’تھامس کینٹرمین‘‘ نے کہا کہ مائیک پومپیو کی ایران مخالف نئے اتحاد کے قیام کی خواہش ممکن نہیں ہوگی کیونکہ وائٹ ہاؤس نے جو ایران پالیسی اپنائی ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایران کے خلاف بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کا خواب دیکھ رہے ہیں مگر یہ شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا کیونکہ ان کی حالیہ باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کی پالیسی واضح نہیں ہے۔

انہوں نے  کہا کہ مائیک پومپیو نے ایران سے ایسے مطالبات کئے جن پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔

موصوف مشیر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے مقاصد پر نہ صرف عالمی اتفاق رائے اسکے خلاف  ہے بلکہ چین اور روس سمیت یورپی ممالک ٹرمپ کے اقدامات سے ناراض نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تیل برآمدات کو روکنے یا پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی اتحاد کی تشکیل کوئی آسان بات نہیں ہے۔

سابق امریکی مشیر نے ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیک پومپیو نے ایران کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور انہوں نے یہ باتیں انتہاپسندانہ سوچ کے مطابق کیں۔

تھامس کینٹرمین نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ ایران کا جائز حق ہے کہ امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی