نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مشرق وسطیٰ امور کے فلسطینی ماہر:

نیوزنور 21جنوری/مشرق وسطیٰ امور کے ایک فلسطینی ماہر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف غزہ کے عوام کی مقاومت واستقامت تمام مسلمانوں کیلئے ماڈل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’احمد رضا‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف غزہ کے عوام کی مقاومت واستقامت تمام مسلمانوں کیلئے ماڈل ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخی فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے بعد صیہونی رژیم کے خلاف کئی  انتقاضے شروع ہوئے اور یہ انقلابی تحریک فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی اور صیہونیوں کو فلسطینی علاقوں سے نکالنے تک کامیابی کےساتھ جاری رہےگی۔

غزہ کی اسٹریٹجک اہمیت کو بیان کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ غزہ  کی آبادی بیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے اوروہ صیہونیوں کے ناجائز قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد آزادی کو کامیابی کےساتھ آگے بڑھارہے ہیں۔

انہوں نے غزہ کو اسرائیل مخالف جدوجہد کا منبہ قراردیتے ہوئےکہاکہ صیہونی رژیم جسے امریکہ نے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے کو غزہ کی عوام نے ہر جنگ میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں کو صیہونی قبضے سے آزاد کرایا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کے خلاف صیہونی رژیم  کے ظالمانہ محاصرے کا مقصد فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنا ہے تاہم صیہونی دشمن کو اس بات کو جانا لینا چاہئے کہ فلسطینیوں پر دباؤ ڈالے جانے سے ان کا عزم اور زیادہ پختہ ہوا ہے اور وہ کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے 2006ء سے غزہ کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے فلسطینیوں کو غذائی ایشیا اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے اورصورتحال انسانی المیہ میں تبدیل ہوگئی ہے۔

غزہ پٹی

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی