سامراجی طاقتیں مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ میں جاری بدامنی کے ذمہ دار ہیں
جمہوریہ چک کے رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور 21جنوری/جمہوریہ چک کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ دہشتگردی ،جارحیت اورقبضے کے خلاف اپنا دفاع شام کا مسلمہ حق ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ایس گراسپک‘‘نےکہاکہ دہشتگردی ،جارحیت اورقبضے کے خلاف اپنا دفاع شام کا مسلمہ حق ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام کے خلاف ترک فوج کی نئی جارحیت کی دھمکیوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہئے۔
انہوں نے شام کو دھمکانے اور اس کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا وقت گذرچکا ہے اور شامی فوج میں جارحین وقابضین کو دندان شکن جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں جاری سات سالہ بحران سامراجی طاقتوں کی منصوبہ بندی ہے ان طاقتوں نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ شمالی افریقہ کے اسٹریٹجک ممالک کے امن واستحکام کو درہم برہم کیا ہے ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔